شیخوپورہ: گھریلو جھگڑے پر نوجوان، چشتیاں میں خاتون کی خودکشی
شیخوپورہ؍ فیروز والہ؍ بہاولنگر (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار+ این این آئی) مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں غازی مینارہ کے بیس سالہ نوجوان فیضان الحق نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ نوجوان کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی جس نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کر لی۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش متوفی کے والد محمد اقبال کے حوالے کر دی جو سابق پولیس ملازم بتایا گیا ہے۔ دریں اثناء حسین کالونی چشتیاں میں خاتون نے گھریلو جھگڑے کی بناء پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ 30 سالہ خاتون کی شناخت نسرین بی بی کے نام سے ہوئی۔