کانگو میں وزیراعظم اور کابینہ مستعفی
برازاویلے (اے پی پی)کانگو کے وزیراعظم جین مشیل سما لوکونڈے نے استعفی دے دیا ہے۔ ٹی آر ٹی کے مطابق ایوان صدر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم لوکونڈے اور ان کی کابینہ نے اپنے استعفے صدر فیلیکس ٹشی سیکیدی کو پیش کر دیئے ہیں جنہیں صدر نے قبول کر لیا ہے۔ نئی حکومت بننے تک موجودہ حکومت فرائض ادا کرتی رہے گی۔