سندھ ہائی کورٹ : 4 ہفتوں میں 7لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کا حکم
کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے 4 ہفتوں کا میں 7لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں طویل عرصے سے 7 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ بار بار احکامات کے باوجود لاپتہ شہریوں کا سراغ نہ لگایا جاسکتا۔ عدالت نے وفاقی سیکریٹری داخلہ اور دیگر سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے 4 ہفتوں کا میں لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے مارڈرن ڈیوائسز اور جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ایف آئی اے سے شہریوں کی ٹریول ہسٹری بھی طلب کرلی۔ عدالت نے جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس کے اجلاس جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔