حافظ آباد: ریلوے لائن پر بیٹھ کر فون سننے والے نوجوان کو موت کی کال، ٹرین نے کچل ڈالا
حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) ریلوے لائن پر بیٹھ کر فون سنتے نوجوان کو ٹرین نے کچل کر ہلاک کر دیا۔ زمان ہینڈ فری لگا کر گڑھی غوث کے قریب ریلوے لائن پر بیٹھ کر فون سن رہا تھا۔ راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس نے کچل دیا۔