• news

اثاثہ جات کیس: احتساب عدالت کا قاسم سوری کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم 

کوئٹہ(نیٹ نیوز) کوئٹہ کی احتساب عدالت  نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم دیدیا۔ احتساب عدالت میں قاسم سوری کی آمدن سے زائد اثاثے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے قاسم سوری کی جائیداد منجمد کرنیکا حکم چیئرمین نیب کی درخواست پر دیا۔ عدالت نے سابق ڈپٹی سپیکرکو نوٹس جاری کردیا اور حکم دیا  عدم پیروی پر مزید کارروائی کی جائے گی۔عدالت نے سابق ڈپٹی سپیکر کو پیشی کیلئے 15 روز کی مہلت فراہم کی ہے۔ عدالت نے کوئٹہ، لاہور اور اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کو بھی نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن