• news

خدمت مسلم لیگ کا وژن، مریم قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی: نوازشریف

لاہور (نوائے وقت رپورٹ)  نوازشریف نے حلف لینے والے (ن) لیگی ممبران پنجاب اسمبلی کو مبارکباد دی ہے۔ نوازشریف نے مریم نواز اور دیگر ممبران اسمبلی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی خدمت ہی مسلم لیگ (ن) کا ویژن ہے، اسی ویژن کے تحت بھر پور کام کرنے ہیں۔ مریم نواز شریف ایک اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی۔ سب نے مل کر ایک دوسرے کے بازو بن کر کام کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن