ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب کو فون، کامیاب انتخابات پر مبارکباد دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ٹیلی فون کیا اور پاکستان کے پارلیمانی انتخابات 2024ء کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ دوران گفتگو وزرائے خارجہ نے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات پر بھی روشنی ڈالی اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔