• news

پنجاب پولیس نے اسلم اقبال کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو آئی جی خیبر پی کے ان کیخلاف کارروائی کریں: پشاور ہائیکورٹ

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال کی گرفتاری کی کوشش کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہیکہ پنجاب پولیس نے میاں اسلم اقبال کوگرفتارکرنیکی کوشش کی توآئی جی خیبر پی کے  ان کے خلاف کارروائی کریں۔عدالت نے کہا کہ آئی جی خیبر پی کے ہمارے احکامات پنجاب کے آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کو پہنچا دیں۔عدالت نے آئی جی خیبرپی کے کو عدالتی حکم نامہ پہنچانے کی ذمہ داری ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو سونپتے ہوئے آئی جی سے 14 روز میں جواب طلب کرلیا۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال کے وکیل نے کہا کہ ضمانت ملنے کے باوجود پنجاب پولیس نے میاں اسلم کو روکا، اسپیکر ہاؤس کے قریب گرفتار کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی نے میاں اسلم کو وزیراعلی پنجاب کیلیے امیدوار نامزد کررکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن