ہائیکورٹ: چیف الیکشن کمشنر کیخلاف اندراج مقدمہ درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل آفاق احمد نے موقف اپنایا کہ امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی دیا گیا جس میں پیغمبر اسلام کا نام درست نہیں لکھا گیا، بیان حلفی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ 2020 کی خلاف ورزی ہے، بیان حلفی درست پرنٹ نہ ہونے سے امیدواروں کے عقیدہ پر سوال اٹھ سکتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے بیان حلفی درستگی نہ کرکے سنگین جرم کیا ہے، قانون کی خلاف ورزی پر پنجاب حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا، توہین اسلام پر چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ درج کرنا قانونی تقاضا ہے، استدعا ہے کہ عدالت حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔