گورنر سندھ کی شجاعت سے ملاقات، تعاون واشتراک پر تبادلہ خیال
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لاہور میں سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔ انتخابات کے بعد باہمی تعاون واشتراک کی اہمیت اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔