• news

 نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہی ، گوہر خان 

اسلام آباد  ( نمائندہ خصوصی)  بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالت کو اوپن ٹرائل کی حقیقت کا بتایا ہے ، آج عدالت کے سامنے اس بات کا بھی بتایا گیا کہ میڈیا کو بھی آنے نہیں دیا گیا ، نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہی ، الیکشن کمیشن فارم 45 کے تحت نتائج جاری کرنے میں ناکام رہا ، ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ اور ان کی فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ کل سابق کمشنر کا جو بیان جاری ہوا اب حقیقت عوام جان چکی ہے ، جو فارم 47 جاری ہوئے وہ جعلی ہیں ، ہم پارلیمان کا حصہ بنیں گے ، ہم میدان چھوڑ کر نہیں جائیں گے، ہم آج آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے ، جو خط ہم آئی ایم ایف کو لکھیں گے وہ ملکی مفاد میں ہو گا ، ملک کے خلاف ہم کچھ بھی نہیں کریں گے، ریاست ، جمہوریت اور قانون کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا ، پی ٹی آئی ایسا کوئی کام نہیں کرے گی جس سے ریاست کو نقصان پہنچے گا ،  پاکستان تحریک انصاف کا کوئی بھی قدم نہ پاکستان کے خلاف اور نہ عوام کے خلاف ہو گا ، ہم جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسی آزادی کے لیے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن