اچھرہ میں چھت گر گئی، 3افراد دب گئے، ایک جاں بحق
لاہور (نامہ نگار) اچھرہ میں چھت گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے علاقے رحمان پورہ میں زیر تعمیرکمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے دو افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔ تاہم ایک شدید زخمی 33سالہ نادر اسلم کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ زخمیوں میں 34 سالہ اکرم اور 45 سالہ امین شامل ہیں۔