• news

آسام میںبھارتی   فوج کی فائرنگ سے مسلمان نوجوان شہید  

گوہاٹی (نوائے وقت رپورٹ)  بھارتی ریاست آسام میں بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے گولیاں مار کر 26 سالہ نوجوان کو قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کے سرحدی علاقے سلمارا منکاچار میں بھارتی سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے فجر کے وقت گشت کے دوران گولیاں مار کر شاہین الاسلام نامی مسلم نوجوان کو شہید کردیا۔ بھارت بارڈر سکیورٹی فورس کے ترجمان نے بتایا کہ شاہین الاسلام نامی نوجوان مویشیوں کی بنگلا دیش سمگلنگ کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور بارڈر پر رکنے کا اشارہ کرنے کے باوجود فرار ہونے کی کوشش کی۔ تاہم ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ مسلم نوجوان مسلح تھا یا اس سے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کو کیا خطرہ لاحق تھا کہ اہلکاروں کو نوجوان پر براہ راست گولیاں چلانی پڑیں۔ مقامی مسلم جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے احتجاج پر بھارتی سکیورٹی فورس نے واقعے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن