• news

حکومت سنبھالنے کے بعد عوام کو ڈلیور کرنا ہوگا،شافع حسین

لاہور (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالنے کے بعد عوام کو ڈلیور کرنا ہوگا،پنجاب اسمبلی کے احاطے میں مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شافع حسین نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی باہر رہنے والے ممبران کو اندر آنے کی اجازت دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ کوئی بھی وزارت ہو اس کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا، ملک میں مخدوش معاشی صورتحال ہے اب عوام کو ڈلیور کرنا ہو گا،شافع حسین کا کہنا تھا کہ نجکاری کا عمل تیز ہونا چاہیے اور ادارے بیچ کر آئی ایم ایف کا قرضہ اتارنا چاہیے، مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کرنا ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن