خاور مانیکا پر قبضہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 13 مارچ تک ملتوی
لاہور (خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر زمین پر قبضہ کیس کی ایف آئی آر خارج کروانے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 13 مارچ تک ملتوی کردی ،عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا ہے،