• news

(ن) لیگی، پی پی اتحادی حکومت پائیدار، مدت پوری کرے گی: عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی مشترکہ وفاقی حکومت پائیدار ہوگی اور اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور ملک و قوم کے مسائل اور بحران ختم کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کرے گی۔ جو قوتیں بھی عوامی رائے کی پامالی اور جمہوری عمل کو داغدار اور عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں ان کا کڑا محاسبہ کیا جائے گا۔ ملک کو آئین و قانون اور جمہوری رائے کے مطابق ہی چلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان حکومت سازی کیلئے ہونے والی پیشرفت خوش آئند ہے۔

ای پیپر-دی نیشن