• news

مودی کی ناروا پالیسیوں کیخلاف کسانوں نے یوم سیاہ منایا، پرسوں ٹریکٹر مارچ ہو گا

چنڈی گڑھ (اے پی پی) بھارت میں نریندر مودی حکومت کی ناروا پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں نے یوم سیاہ منایا جبکہ 26 فروری کو پورے ملک میں ٹریکٹر مارچ کریں گے۔ جمعرات کو سنیکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے کہا کہ جمعہ کو یوم سیاہ منانے کے ساتھ ساتھ وہ ٹریکٹر مارچ بھی نکالیں گے۔ کسانوں کو پنجاب کے ضلع سنگرور میں کھنوری سرحد پر روک رکھا ہے۔ ایم کے ایم دہلی چلو مارچ کا حصہ نہیں ہے، لیکن وہ اس کی حمایت کر رہا ہے۔ انہوں نے یہاں ایک میٹنگ کے بعد ایس کے ایم نے کہا کہ کسان 26 فروری کو شاہراہوں پر ٹریکٹر مارچ نکالیں گے اور 14 مارچ کو دہلی میں مہا پنچایت منعقد کریں گے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کسان پولیس کارروائی کی مذمت کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج کے پتلے جلائیں گے ایس کے ایم لیڈر بلبیر سنگھ راجیوال نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کھنوری سرحد پر ایک کسان کی موت کے سلسلے میں قتل کا مقدمہ درج کیا جانا چاہئے اور اس کے خاندان کو ایک کروڑ روپے کی ایکس گریشیا رقم دی جانی چاہئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن