• news

فیصل آباد، بچی اور خاتون، سیالکوٹ ، بچے، وزیر آباد میں مدرس کی شاگرد سے زیادتی 

فیصل آباد، سیالکوٹ، وزیر آباد (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) اوباش ملزمان نے بچی اور شادی شدہ خاتون کو ہوس کا نشانہ بنا دیا جبکہ دوشیزہ نے مزاحمت کر کے کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ محلہ اشرف آباد کی رہائشی افشاں رمضان کی بارہ سالہ بیٹی (ا)گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران ان کے ہمسائے زنیر وغیرہ دو ملزمان گھر میں گھس گئے اور ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے رہائشی ساجد اشفاق کی بھابھی گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران دو اوباش ملزمان نے گھر میں گھس کر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 274 گ ب کی رہائشی اللہ معافی کی جواں سال بھانجی کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ اسی دوران اوباش ملزم علی اکبر نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو متاثرہ لڑکی نے مزاحمت کرتے ہوئے کوشش ناکام بنا دی جس پر ملزم نے طیش میں آ کر اسے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔ وزیر آباد سے نامہ نگار کے مطابق مدرس نے شاگرد کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈال۔ا وزیر آباد کے علاقہ جھام والا میں واقع مدرسہ میں رسولنگر کے رہائشی زیر تعلیم بارہ سالہ (ر)علی کو مدرسہ کے مدرس  شہزاد نے اپنے کمرہ میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ علی عباس نے بتایا کہ وہ بیٹے کو لینے مدرسہ گیا تو مدرس اپنے کمرہ میں بچے سے زیادتی کر رہا تھا جو ہمیں دیکھ کرفرار ہو گیا۔  ملزم مدرس حافظ شہزاد کو پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔ تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ اورہ میں مستنصر کے11سالہ بیٹے الف کو اوباش ملزم سبحان عرف بہانا ورغلا، پھسلا کر زبردستی ساتھ لے گیا اور اس سے زیادتی کرڈالی۔  پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتا ر کرلیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن