• news

امریکی  ریاست نیویارک میں مسلم کمیونٹی کو ہراساں کرنے کا واقعہ

واشنگٹن(آئی این پی)امریکا کی ریاست نیویارک میں مسلم کمیونٹی کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا جہاں اشتعال انگیزی کیلئے مسجد میں داخل ہونے والے شخص کو گرفتار نہ کیے جانے پر مسلم کمیونٹی تشویش کا شکار ہے،امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کے علاقے MELVILLEکے اسلامی مرکز میں ایک شخص داخل ہوا، حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا، مسجد میں موجود افراد نے بار بار کہا کہ باہر جا مگر مشتعل شخص نے ایک نہ سنی،رپورٹس کے مطابق پولیس آئی، اشتعال انگیزی کرنیوالے شخص سے بات چیت کی مگر اسے گھر جانے دیا،سفک کائونٹی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مذہبی منافرت کا واقعہ نہیں جبکہ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ یہی واقعہ کسی اور عبادت گاہ میں ہوتا تو اہلکاروں کا ردعمل مختلف ہوتا،گورنر کیتھی ہوکل نے مسلمانوں کو ہراساں کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کوئی مسلم یا کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والوں کو ہراساں کرے اسے انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن