سپورٹس افسروں میں موٹر بائیکس تقسیم
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس پنجاب اور لاہور ڈویژن کے تمام سپورٹس افسران میں سپورٹس کے فروغ اور ترقی کیلئے موٹر بائیکس تقسیم کیں۔انہوں نے کہا کہ افسران سپورٹس کی ترقی کیلئے محنت سے کام کریں انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے تاکہ پنجاب سپورٹس کو فروغ حاصل ہو۔