• news

پاکستان میںاے ٹی پی، آئی ٹی ایف سرگرمیاں لانااولین ترجیح: اعصام الحق 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نومنتخب صدر اعصام الحق قریشی نے پاکستان میں اے ٹی پی اور آئی ٹی ایف ٹورنامنٹس کی موجودگی کو نمایاں طور پر بڑھانے کیلئے بین الاقوامی تجربے اور مقامی سطح پر کھیل کی ترقی کیلئے رابطوں سے فائدہ اٹھانے کا عزم کیا۔انہوںنے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میرا بنیادی مشن وسیع نیٹ ورک اور عالمی ٹینس کمیونٹی کیساتھ تعلقات کو بروئے کار لانا ہے تاکہ پاکستان میں بین الاقوامی ٹینس کی سرگرمیوں کو اعلیٰ سطح پر لایا جا سکے۔پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن اور سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کو شامل کرنے کیلئے آئی ٹی ایف جونیئر ایونٹس کو بڑھانا ترجیح ہے۔  وژن میں مزید سپانسرشپ حاصل کرنا، نچلی سطح پر ترقی کرنا اور بین الاقوامی شہرت کے حامل کھلاڑی تیار کرنا شامل ہے۔میرا مقصد کھلاڑیوں اور کوچز دونوں کیلئے ایک قابل احترام اور پرورش کا ماحول پیدا کرنا ہے، جس سے انہیں ملک کیلئے سربلندی اور اعزاز حاصل کرنے میں مدد ملے۔

ای پیپر-دی نیشن