• news

مولانا فضل الرحمن پاگل ہو گئے، پاگل خانے ڈالیں گے: علی امین گنڈاپور

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے لیے تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی پارٹی کارکن سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ گفتگو کے دوران کارکن نے کہا کہ دھاندلی میں ملوث آر اوز کی تصاویر وال آف شیم پر لگانے کی تجویز ہے۔ علی امین گنڈاپور نے اس پر کہا کہ آر اوز کو پہلے یہاں سے نکال دیں پھر وال آف شیم پر تصاویر لگائیں گے۔ پی ٹی آئی کے کارکن نے کہا کہ مولانا صاحب خفا ہیں آج کل۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پاگل ہوگیا ہے، پاگل خانے ڈالیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن