• news

پشاور کی 4احتساب عدالتیں ختم کردی گئیں

اسلام آباد(این این آئی)پشاور کی 4احتساب عدالتیں ختم کردی گئیں، حکومت نے اعلامیہ جاری کردیا۔وفاقی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق پشاور میں اب 8کی بجائے 4احتساب عدالتیں کام کرین گی۔اعلامیہ کے مطابق 4احتساب عدالتوں کو ختم کرکے 2کو اینٹی نارکوٹکس، 1ایف آئی اے اور 1بینکنگ کورٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔چاروں عدالتوں میں ججز کو بھی تعینات کردیا گیا ہے جس میں 2انٹی نارکوٹکس عدالتیں پشاور میں کام کریں گی۔ابیٹ آباد میں اینٹی کرپشن امیگریشن جبکہ ڈی آئی خان میں ینکنگ کورٹ قائم کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن