پی ٹی آئی نے اسلم اقبال کی جگہ رانا آفتاب کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی نے رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلیٰ کیلئے نامزد کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ میاں اسلم اقبال کو بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پنجاب عہدے کیلئے نامزد کیا تھا۔ میاں اسلم اقبال کو گرفتار کرنے کیلئے پورے صوبے کی پولیس پنجاب اسمبلی کے گرد موجود ہے۔ اب رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کر دیا ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا۔ رانا آفتاب 5 مرتبہ صوبائی اسمبلی میں منتخب ہوئے، ایوان میں سینئر ترین شخصیت ہیں۔