• news

شب برات آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں آج اتوارکو شب برات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ ملک بھر کی مساجد میں اس سلسلے میں محافل اور نوافل کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں علماء کرام خطیب اور مقررین شب برات کی فضیلت بیان کریں گے۔ فرزندانِ اسلام گھروں میں ہی شب بیداری، نوافل و ذکر اور خصوصی عبادات کا اہتمام کریں گے جبکہ روزہ بھی رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن