• news

دہلی ہائیکورٹ، شہید  تاریخی مسجد کی جگہ شب برات  پر نمازکی درخواست مسترد 

نئی دہلی (کے پی آئی )بھارت میںد ہلی ہائی کورٹ نے مہرولی میں  شہید کی گئی 600 سالہ تاریخی مسجد کے مقام پر شب برات کے موقع پر نماز ادا کرنے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست مسترد کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق  مسجد اخودنجی، جہاں مدرسہ بحرالعلوم اور مقدس شخصیات کی قبریں موجود تھیں کو فروری کے اوائل میں مسمار کر دیا گیا تھا۔ دلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس پروشیندر کمار کورو نے منہدم مسجد کے مقام پر شب برات کے موقع پر نماز ادا کرنے کی اجازت دینے سے متعلق دلی وقف بورڈ کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو یہ کہتے ہوئے کر مسترد کر دیا ہے کہ عدالت اس مرحلے پر کسی بھی قسم کی ہدایت جاری کرنے سے قاصر ہے کیونکہ یہ معاملہ 2022 سے عدالت میں زیر التوا ہے۔جسٹس کورو نے مزید کہاکہ یہ جگہ اس وقت دہلی ترقیاتی اتھارٹی کے قبضے میں ہے اور عدالت نے پہلے ہی مسجد کی جگہ کو جوں وکا توں رکھنے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن