• news

ہائیکورٹ بار انتخابات، پروفیشنل گروپ کے اسد منظور بٹ صدر، قادر بخش چاہل سیکرٹری منتخب

لاہور (خبر نگار)  لاہورہائی کورٹ بار کے انتخابات 2024-25ء میں پروفیشنل گروپ صدارت کے متفقہ امیدوار ’’ اسد منظور بٹ ‘‘ نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق میدان مار لیا‘ انہوں نے اپنے مخالف امیدوار کو 6ہزار 195ووٹ لے کر شکست دے دی جبکہ دوسرے امیدوار ثاقب اکرم گوندل 5ہزار 768ووٹ لے سکے۔ سیکرٹری کے عہدے پر دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے والے ’’ قادر بخش چاہل نے کامیابی اپنے نام سمیٹی انہوں نے 7ہزار 119ووٹ لیے اسی طرح ان کے مد مقابل دونوں امیدواروں میں قاسم اعجاز سمراء 3ہزار 553جبکہ تیسرے امیدوار آصف محمود چوہان 1ہزار 260ووٹ لے سکے۔ نائب صدر کے لیے ’’ میاں سردار علی گہلن‘‘ 3ہزار 344ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے‘ عبدالرحمان رانجھا 2ہزار 998ووٹ لے سکے حسیب بن یوسف 1905، ملک فدا حسین 1677، مظہر عباس سیال 615، اور میاں وحید نذیر 1369ووٹ لے سکے‘ فنانس سیکرٹری کے لیے تین امیدوار آمنے سامنے تھے ان میں خاتون وکیل فلک ناز گِل کامیاب قرار پائیں‘ انہوں نے 5ہزار 503ووٹ لیے۔ ان کے مد مقابل حام بن شعیب کمبوہ 5ہزار 33 اور فرخ شاہ 1389ووٹ لے سکے۔ ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں دو بڑے گروپوں  عاصمہ جہانگیر احسن بھون گروپ اور پروفیشنل حامد خان گروپ کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پولنگ کے دن سارا دن خوب گہما گہمی رہی‘ لیڈی لائرز کی جانب سے اپنے امیدواروں کے حق میں نعرے بازی بھی کرتی دکھائی دیں۔ ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں کْل 41ہزار 673وکلاء ہیں۔ ان میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 29ہزار 216 تھی۔ خواتین ووٹر کی تعداد 2ہزار 101ہے جبکہ مرد ووٹر 27ہزار 115 تھی‘ الیکشن بورڈ کے چیئر مین کے فرائض میاں عرفان اکرم انجام دیئے جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے حسیب اللہ خان اور خداداد چٹھہ ڈپٹی چیئر مین کے فرائض سر انجام دیئے۔

ای پیپر-دی نیشن