حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، پرانی سیاست کو چھوڑنا ہوگا:مخدوم احمدمحمود
لاہور(نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود سے قاضی سراج احمد ایم پی اے، غصنفر خان لنگاہ ایم پی اے، قاضی احمد سعید، سعداللہ خان، بلال شیرپاو، حافظ حسین مدنی، امداد اللہ عباسی، رانا محمد وسیم، راو ساجد علی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر نومنتخب ایم این اے مخدوم مرتضیٰ محمود اور چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین بھی موجود موجود تھے۔ مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ تاریخ نے بہت بڑی ذمہ داری ہمارے کندھوں پر رکھ دی ہے۔ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، ہمیں پرانی سیاست کو چھوڑنا ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی و سینٹرل پنجاب میں تمام اپوزیشن جماعتوں سے خواہ وہ اسمبلی میں ہوں یا باہر، ورکنگ ریلیشن شپ بنائے گی اور ان کی جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔