اقتدار پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کی چادر ہے:جمیل احمد رحمانی
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کو اقتدار پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کی چادر ہے۔ معاملات چلانا انتہائی مشکل ہے تاہم اللہ پاک کی مدد سے مسلم لیگ ن عوام کی بہتر انداز سے خدمت کرینگی۔ ان خیالات کا اظہار یو سی 231 کے وائس چیئرمین اور رحمانی برادری کے سپہ سالار چوہدری جمیل احمد رحمانی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عوام نے جس اعتماد اور یقین کا اظہار کیا ہے اس جذبے سے انکی خدمت کی جائیگی۔