• news

  سمزسروسز ہسپتال ،نیا کلیکشن سنٹر100فیصد مکمل ، آج یا کل افتتاح ہوگا:کمشنر

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ سمزسروسز ہسپتال شہریوں کیلئے طبی سہولیات تک معاون ایک اور فسیلٹی تکمیل کے قریب پہنچ گئی۔ نیا کلیکشن سنٹر100فیصد مکمل ہو گیا، آج یا کل افتتاح ہوگا۔ سمز سروسز ہسپتال کی نئی ڈائیگناسٹک و کلیکشن لیب و سنٹر مکمل ، فنشنگ آخری مرحلے میں ہے۔ اوپی ڈی مریضوں کے علاوہ عام شہری بھی سیمپلز جمع کرا سکیں گے۔کمشنر لاہور نے علی الصبح سمزسروسز ہسپتال کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے کلیکشن سنٹر کے علاوہ پارکنگ اور ویٹنگ ایریا کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا۔ سروسز ہسپتال کا نیاسیمپل کلیکشن سنٹر تعمیر ہو گیا۔ عام شہری بھی سبسڈائزڈ ریٹ پرٹیسٹ کراسکیں گے۔ ہارٹیکلچرورک اور صفائی کا بہترین میکانزم ہوگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن