منظور وسان کا پیر صدر الدین کو خیرپور سے الیکشن لڑنے کا چیلنج
کراچی(آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے فنکشنل لیگ کے پیر صدر الدین شاہ کو خیرپور سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ جی ڈی اے کا احتجاج بلاوجہ ہے، خود دھاندلی کرتے ہیں، پھر احتجاج بھی کرتے ہیں، پیر صدر الدین کو چیلنج کرتا ہوں وہ خیرپور کے کسی بھی حلقے سے میر مقابلے میں الیکشن لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات کچھ صحیح نہیں ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے پاں پر خود کلہاڑی ماری ہے، عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں صرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے بغیر کوئی پارٹی مرکز میں حکومت نہیں بنا سکتی جب کہ ایم کیو ایم ایسے ہی غصہ دکھاتی ہے، ویسے وہ ہمارے ساتھ ہیں۔