• news

بلا ہوتا تو سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم بھی اسی نشان پر انتخاب لڑتیں:حامد رضا

اسلام آباد(این این آئی)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اگر بلے کا نشان واپس نہ لیا گیا ہوتا تو سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین بھی بلے کے نشان پر انتخاب لڑتیں۔اپنے بیان میں صاحبزادہ حامدرضانے کہاکہ وہ 9 ماہ مفرور رہے ان پر کئی مقدمات درج تھے،بلے کا نشان واپس لے لیا گیا تو انہوں نے خود بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا۔حامد رضا نے کہا کہ خصوصی نشستوں کیلئے جو فہرست جمع کرائی گئی تھی وہ الائنس کی طرف سے ہی تھی۔انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ہمیں تکنیکی بنیاد پر مخصوص نشستیں مل جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن