• news

 لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں  اگلے ہفتے بارش کا امکان، الرٹ جاری 

لاہور ( این این آئی) پی ڈی ایم اے پنجاب نے انتظامیہ کو بارشوں بارے الرٹ جاری کر دیا ۔ترجمان کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں اگلے ہفتے بار ش کے امکانات ہیں، 26فروری سے 27تک پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے امکانات ہیں ، اٹک ، راولپنڈی، جہلم ، چکوال، سرگودھا، میانوالی  میں بارش ہوگی،بھکر ،لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش و ژالہ باری کے امکانات ہیں ،لاہور سمیت دریائوں کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے امکانات ہیں۔ مری اور گلیات میں بھی شدید بارش اور برفباری کے امکانات ہیں ۔  ڈی جی پی ڈی ایم عمران قریشی نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ برفباری سے سڑکیں و ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے ، پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ کر دیا گیا، سیاح اور مسافر پیشگوئی کی مدت کے دوران انتہائی محتاط رہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے متعلقہ اضلاع کو عملہ اور مشینری ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واسا ، میونسپل ادارے نشیبی علاقوں میں پانی ہرگز جمع نہ ہونے دیں، بارش کے دوران متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

ای پیپر-دی نیشن