• news

موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف نئی پاکستانی حکومت سے ملکر کام کریں گے: برطانوی ہائی کمشنر 

اسلام آباد (نیٹ نیوز) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑامسئلہ ہے اس مسئلے کے پیداکرنے میں پاکستان کا کردارکوئی نہیں جبکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہونے والے ممالک میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصان دہ اثرات سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کے حوالے سے پاکستان کا 32 واں نمبر ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کے لئے پیسوں کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان اکیلا کچھ نہیں کر سکتا۔ تبدیلیوں کے حوالے سے بننے والی پالیسیوں میں پاکستان کی نگران اور نئی حکومت کی مدد کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن