فیروزوالہ‘ سکریپ گودام میں آتشزدگی‘ سامان خاکستر
فیروزوالہ( نامہ نگار) شاہدرہ کے قریب سکریپ کے گودام میں اچانک اگ لگ جانے سے پڑا ہوا ہزاروں روپے مالیت کاسامان جل گیا جب کہ رسکیو کے عملہ نے جدوجہد کر کے مزید سامان کو جلنے سے بچا لیا لاہور روڈ کی آبادی سلیم کوٹ کے قریب ٹائر ز شاپ میں گرائنڈر سے کام کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دکان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔