• news

نئی حکومت  کو مسائل سے نمٹنے کیلئے بااختیار بنایا جائے: امریکی سینیٹر

  واشنگٹن (آئی این پی )امریکی سینیٹرکرس وان ہولن کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کو پاکستان کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے بااختیار بنایا جائے۔  امریکی سینیٹرکرس وان ہولن نے پاکستانی سفیر مسعود خان کو ملک میں بننے والی نئی حکومت سے متعلق خط لکھا۔ امریکی سینیٹر نے اپنے خط میں کہا کہ  پاکستان کے معاشی اور سکیورٹی چیلنجز کے لیے مشکل لیکن ضروری فیصلے کرنے کے لیے پاکستانی عوام کی حمایت کے ساتھ ایک مضبوط حکومت کی ضرورت ہے۔ امریکا نے ایک بار پھر پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کردیاپاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے دعوں پر مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں: امریکاانہوں نے اپنے خط میں یہ بھی کہا کہ نئی حکومت کو پاکستان کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے بااختیار بنایا جائے۔خط میں کہا گیا ہیکہ پاکستانی حکام کو دھاندلی اور انتخابی مداخلت کے الزامات کی مکمل چھان بین کرنی چاہیے۔اس کے علاوہ امریکی سینیٹر نے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے پر پاکستانی عوام کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن