روزے رکھنا صحت کیلئے فائدہ مند دیر پا جوانی میں مدد گار
لندن (نیٹ نیوز) ایک منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہفتے میں صرف ایک بار روزہ رکھنا یا بھوکا رہنا صحت مند زندگی اور دیرپا جوانی میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ طبی جریدے نیچر کمیونی کیشن میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے روزہ رکھنے یا بھوکے رہنے سے زیادہ تر درمیانی عمر کے افراد کو فائدہ مل سکتا ہے۔ ماہرین نے تحقیق کے لیے 18 سے 70 سال کے 100 سے زائد رضاکاروں پر تحقیق کی اور انہیں مختلف گروپوں میں تقسیم کر کے انہیں غذائیت دی۔