• news

فیصل آبادمیں معمولی جھگڑا پر نوجوان نے شادی شدہ محبوبہ کوقتل کردیا 

فیصل آباد‘جڑانوالہ(نمائندہ خصوصی/نمائندہ نوائے وقت ) نواحی علاقہ میں نوجوان نے شادی شدہ محبوبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا‘جڑانوالہ 121 گ ب کے رہائشی حمزہ نے مبینہ طور پر تھانہ سٹی جڑانوالہ واٹر ورکس روڈ کی رہائشی شادی شدہ خاتون نگین بی بی کیساتھ ناجائز مراسم کر رکھے تھے‘گزشتہ روز دونوں کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوا تو حمزہ نے طیش میں آ کر فائرنگ کر کے اپنی محبوبہ نگین بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے، پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن