• news

روس سے جنگ، کینیڈین وزیراعظم سمیت 4 یورپی رہنما یکجہتی کیلئے یوکرائن پہنچ گئے 

کیف؍ ٹوکیو (اے پی پی+ انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا، اٹلی اور بیلجیئم کے وزرائے اعظم سمیت 4 مغربی ممالک کے رہنما روس سے جنگ کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر یوکرائن سے اظہار یک جہتی کے لیے کیف پہنچ گئے۔ اٹلی کی وزیراعظم جیورجیا میلونی، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، بیلجیئم کے الیگزینڈر ڈی کرو اور یورپی کمشن کے صدر ارسولا وون ڈیر لیئن روس کی مسلط کردہ جنگ کے دوسال مکمل ہونے پر یوکرائن کے دارالحکومت کیف پہنچ گئے۔ آئی ایم ایف یوکرائن کو 88 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، اس سلسلہ میں معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن