• news

چونیاں میں شرابیوں کی خاتون سے زیادتی‘ویڈیو بنالی 

قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور کے نواح چونیاں میں اوباش ملزموں نے اسلحہ کے زور پر شادی شدہ خاتوں کو زیادتی کا نشانہ بنادیا‘ساتھ میں غیر اخلاقی ویڈیو بھی ریکارڈنگ کرلی۔قصور کے نواح چونیاں کے علاقے غوثیہ کالونی کے رہائشی زونیر شفیق نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری بہن (ن) بی بی رات کو ماموں کے گھر جارہی تھی کہ شراب کے نشئے میں دھت ملزموں محمد افضل اور محمد اصغر عرف ریمبو اسے زبردستی اسلحہ کے زور پر اغواء کر کے لے گئے۔ زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔

ای پیپر-دی نیشن