• news

بھارتی ریاست منی پور میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک2 زخمی

امپھال(کے پی آئی ) بھارت کے شورش زدہ ریاست منی پور میں ایک دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ دھماکہ مغربی امپھال کے علاقے تھنگمیبند میں آل منی پور سٹوڈنٹس یونین (اے ایم ایس یو) کے دفتر کے قریب ہوا۔مرنے والے شخص کی شناخت 24 سالہ اوینم کینیگی کے نام سے ہوئی ہے۔ دو زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دونوں زخمیوںکو شہر کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔دریں اثنا، نامعلوم افراد نے امپھال کے مغربی ضلع لامفیلپٹ میں سول سوسائٹی تنظیم یونائیٹڈ کمیٹی منی پور (یو سی ایم) کے دفتر کو آگ لگا دی۔ایک اور واقعہ میں نامعلوم افراد نے صبح امپھال مشرقی ضلع میں ایک سکول میں توڑپھوڑ کی اور اسے آگ لگا دی۔ واقعے میں ایک گاڑی بھی جل گئی۔

ای پیپر-دی نیشن