• news

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بند، جنگ روکی جائے: او آئی سی

انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے اطلاعات کا ترکیے میں غیرمعمولی اجلاس ہوا۔ او آئی سی نے غزہ میں فلسطینیوں کے منظم قتل عام اور نسل کشی کی مذمت کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق او آئی سی نے غزہ میں بلامشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ او آئی سی نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی‘ قتل عام کی اسرائیلی منظم مہم قابل مذمت ہے۔ اسرائیل کا اپنے مذموم اقدامات چھپانے کیلئے گمراہی پھیلانا قابل مذمت ہے۔ سچ کی آواز دبانے کیلئے فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ خطے میں امن کا واحد راستہ فلسطینیوں کے حقوق تسلیم کرنا ہے۔ مشرقی بیت المقدس کے ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام امن کا راستہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن