• news

چیف جسٹس پاکستان کیخلاف بد نیتی پر مبنی مہم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ‘ پنجاب بار  

لاہور( این این آئی)پنجاب بار کونسل نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے خلاف بد نیتی پر مبنی مہم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، اس مہم کے ذریعے اعلیٰ عدلیہ کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ۔پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کامران بشیر مغل اورچیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پیر عمران اکرم بودلہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ  کچھ شرپسند عناصر نے تشدد اور نفرت کو ہوا دینے کے لئے سازش کی ناکام کوشش کی ہے جو کہ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور عدلیہ کے کردار کو داغ دار کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام کو بد نام اور عوام کے اعلیٰ عدلیہ اور ججوں پر اعتماد کو ختم کرنے کی فضا ء بنانے والوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات لینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس خطرناک اور مذموم مہم میں ملوث تمام افراد کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن