• news

 آئین سے نہ کھیلیں‘ صدر قومی اسمبلی کا اجلاس بلا تاخیر طلب کریں: شازیہ مری

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا کہ صدر کی طرف سے نئی منتخب اسمبلی کا اجلاس بلانے میں تاخیر اپنے اختیار کا ناجائز استعمال ہے۔ صدر پر لازم ہے کہ وہ وزیراعظم کی سمری پر بلا تاخیر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ماضی کی طرح آئین سے کھیلنے سے گریز کریں۔ صدر عارف علوی کی ہر آئین شکنی اور عہدے کا غلط استعمال تاریخ کا حصہ رہے گا۔ قومی اسمبلی کے انتخابات مکمل ہو چکے، صدر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن