کمالیہ میں پولیس مقابلہ‘ خطرناک ملزم ہلاک
کمالیہ (نامہ نگار) متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر پولیس گشت پر تھی کہ گرداسہ روڈ بائی پاس کے قریب 3 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزم موٹر سائیکل چھوڑ کر فصلوں کی اوٹ میں چلے گئے اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی‘ جس سے ملزم اللہ دتہ عرف دتنی بلوچ ساکن 188 گ ب علاقہ تھانہ رجانہ میں ہلاک ہو گیا۔ ملزم اللہ دتہ سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلا جو ڈکیتی‘ زیادتی، رہزنی اور ناجائز اسلحہ کے درجنوں مقدمات میں ملوث تھا۔ ملزم ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت ضلع فیصل آباد کی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔