• news

 ارکان اسمبلی کے حقوق کو تحفظ دینے کی پوری کوشش کروں گا، سپیکر پنجاب اسمبلی

  لاہور(آئی این پی)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ممبران اسمبلی کے حقوق کو تحفظ دینے کی پوری کوشش کروں گا، پارلیمان میں بہت سے تجربہ کار اور منجھے ہوئے ارکان بھی موجود ہیں ، میری کوشش یہی رہے گی کہ اس ایوان کا تقدس بحال رہے،نومنتخب سپیکر اسمبلی ملک احمد خان  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کی تکریم کے لیے جو بن پایا کروں گا، یہ جگہ اہل علم کی ہے، یہاں بحث اور دلیل ہو، یہاں قانون بنے یہاں بجٹ بنے، کسی بھی ممبر کے جو حقوق ہیں ان کو تحفظ دینے کی پوری کوشش کروں گا، یہ آئین کا تقاضا ہے کہ اتوار کی شام 5بجے تک اپوزیشن نے اپنے وزیر اعلی کے امیدوار کو نامزد کرنا ہے ، کس کو بھی وہ اپنا امیدوار نامزد کریں وہ ان کا اختیار ہے۔ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ پچھلے دور میں اپنائے جانے والے رویے نے جمہوریت کا نقصان کیا ہے، پچھے دور میں جب آخری ایام میں ہم وزیر اعلی کا انتخاب کروانا چا رہے تھے،  وہ ہمارے لیے ایک اچھی پریکٹس نہیں رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس پارلیمان میں بہت سے تجربہ کار اور منجھے ہوئے ارکان بھی موجود ہیں ، میری کوشش یہی رہے گی کہ اس ایوان کا تقدس بحال رہے۔ملک احمد خان  نے کہا کہ  نئے وزیر اعلی کو غربت ، مہنگائی اور امن و امان جیسے چیلنج کا سامنا ہو گا ، امید ہے مریم نواز بطور وزیر اعلی تمام چلینجز کو احسن طریقے سے سر انجام دیں گی ۔ملک احمد خان  کا مزید کہنا تھا کہ اب میں ایسے عہدے پر ہوں کہ مجھے دونوں طرف منصفانہ کردار ادا کرنا ہے ، یہ ایک پارلیمنٹ ہے اورمیری یہ خواہش ہو گی کہ اپوزیشن اور گورنمنٹ اپنا آئینی کردار ادا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن