• news

راولپنڈی،شہریوں پر پولیس کے تشدد کی ویڈیو وائرل، اے ایس آئی گرفتار

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہریوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کیپیٹل پولیس افسر (سی پی او)کے حکم پر تھانہ وارث خان کے اے ایس آئی کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں راولپنڈی پولیس کے ملازمین کو چھت پر پتنگ باز کو پروٹول دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتاہے۔تھانہ وارث خان میں اے ایس آئی نے پتنگ باز پر تھانہ میں بدترین تشدد کیا، دوسری جانب تھانہ صادق آباد، تھانہ نیو ٹان کے علاقوں میں بھی ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے پتنگ بازوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کرلیا۔گرفتار نوجوانوں نے تھانوں کے اندر سے پتنگ لینے کا بھی انکشاف کیا، گرفتار ملزمان نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پتنگ کی خطرناک ڈور تھانوں سے لیتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن