• news

عارف علوی نے کبھی غیر جانبدار صدر کا کردار ادا نہیں کیا: عرفان صدیقی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما مسلم لیگ ن عرفان صدیقی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں ہے کہ 21 دن بعد اسمبلی کا اجلاس ضرور بلایا جائے۔ صدر عارف علوی نے کبھی غیر جانبدار صدر کا کردار ادا نہیں کیا۔ حکومت چلانا مشکل ہوگا امید ہے پیپلز پارٹی مشکلات پیدا نہیں کرے گی ساتھ چلے گی۔ صدر عارف علوی کا دور پہلے ہی افسوسناک غیر جمہوری وارداتوں سے بھرا پڑا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس تو ہو ہی جانا ہے صدر علوی گھر جاتے جاتے اپنی پوشاک پر سیاہ داغوں سے پاک تھوڑی سی جگہ تو باقی رہنے دیں۔

ای پیپر-دی نیشن