فیصل آبادمیںمعمولی جھگڑا پر میٹرک طالبعلم نے کلاس فیلو کوقتل کردیا
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 7 ج ب میں میٹرک کے طالب علم نے فائرنگ کر کے کلاس فیلو کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل دوست کی تلاش شروع کر دی۔ 7 ج ب کا رہائشی میٹرک کا طالب علم عبداﷲ گائوں کے قریب نجی اکیڈمی میں میٹرک کے امتحان کی تیاری کیلئے تعلیم حاصل کرتا تھا اور وہاں پر اس کا کسی بات پر ساتھی کلاس فیلو علی ارمان سے جھگڑا ہو گیا، تو موقع پر موجود ٹیچرز اور دوستوں نے معاملہ رفع دفع کرا دیا، تاہم ملزم علی ارمان نے بے عزتی تصور کرتے ہوئے اکیڈمی سے گھر جاتے ہوئے راستے میں گھیر لیا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے بری طرح لہولہان کر دیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔