• news

 پولیس تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک‘ ایس ایچ او ، اے ایس آئی‘ کانسٹیبل گرفتار

پیر محل (نیٹ نیوز) پیر محل میں پولیس کے تشدد سے زیر حراست ملزم دم توڑ گیا۔ہلاک ہونے والے زیر حراست ملزم بلال کا تعلق موضع رام پور اروتی سے ہے، ملزم کی ہلاکت میں ملوث سابق ایس ایچ او تھانہ اروتی محمد افضل، اے ایس آئی سرفراز اور کانسٹیبل اویس کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے ہلاک ملزم کی والدہ کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا، والدہ نے الزام لگایا  افضل چوکی انچارج پیرمحل ، سرفراز اے ایس آئی اور کانسٹیبل اویس نے تشدد کرکے ملزم کو ہلاک کیاہے۔ ترجمان پیر محل پولیس کے مطابق ملزم نے دیوار میں سر مارکر خودکشی کی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن